بلوچستانپاکستانپنجابپہلا صفحہخیبر پختونخواہسندھکاروبارکشمیرگلگت بلتستانموسم

موسم کی صورتحال،ڈیرہ غازیخان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک (سہب حال)

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ ہفتہ کے روز پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا،تاہم ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43،مٹھی اور پڈعیدین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔تاہم بعض وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوایئں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ کے علاقوں چترال، دیر، سوات ، باجوڑ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ، کوہستان ،چارسدہ، مہمند،مردان،صوابی اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز  کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم 

پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک میں دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (بوکرا 105 ، زیروپوائنٹ 83 ، سید پور ، گولڑہ 51 ، ائرپورٹ 36) ، راولپنڈی (شمس آباد 86 ، چکلالہ 71) ، مری 78 ، چکوال 33 ، اٹک 29 ، نارووال 19 ، قصور 08 ، اوکاڑہ 06 ، لاہور (ائرپورٹ 04 ، سٹی 02) ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 04 ، سٹی 01) ، ڈی جی خان 04 ، ساہیوال ، خانیوال ، فیصل آباد 03 ، گجرات 02 ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانوالہ ، بھکر ، لیہ ، خانپور 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ائرپورٹ 49 ، سٹی 34) ، گڑھی دوپٹہ 48 ، راولاکوٹ 40 ، کوٹلی 38 ، خیبر پختونخواہ: کاکول 42 ، بالاکوٹ 29 ، چیرت 26 ، مالم جبہ 21 ، دیر (لوئر 18 ، بالائی 17) ، سیدو شریف 18 ، تخت بائی 16 ، میرکھانی ، کالام 14 ، ڈی آئی خان 09 ، پاراچنار 07 ، چترال 05 ، پشاور (سٹی 02 ، ائرپورٹ 01) ، گلگت بلتستان: بگروٹ 08 ، گوپس 04 ، بونجی ، استور 03 ، گلگت ، اسکردو 01 ، سندھ: سکھر 07 ، روہڑی 02 ، بلوچستان: بارکھان 01.ریکارڈ کی گئی

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close