پاکستانپہلا صفحہصحتکرونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،اموات کی مجموعی تعداد 322 ہوگئی

کورونا سے ایک دن میں 29 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،متاثرین کی تعداد 14680 ہوگئی

اسلام آباد(سہب حال)

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

پاکستان میں میں عالمی وبا کرونا  کو 2 ماہ سے زائد گزرگیا ہے۔ تاہم اس دوران ہر ماہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا ہے۔پہلا کیس کراچی میں 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا۔جبکہ پہلی موت کی تصدیق خیبر پختونخواہ میں ہوئی تھی۔

اگر وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ پر نظر ڈالیں تو 25 مارچ تک ملک میں 1000 کیسز تھے تاہم اس کے بعد سے اب تک تقریباً 13 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اسی طرح مارچ کے آخر تک پاکستان میں اموات کی تعداد 26 تھی جو تاہم اپریل میں ابھی تک 265 سے زائد اموات سامنے آچکی ہیں۔

پاکستان کی کرونا سے متعلق مجموعی صورتحال

کرونا کے حوالے سے ملک کی مجموعی صورتحال کا اگر جائزہ لیں تو کیسز کے حساب سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اموات کے حساب سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا متاثر ہے اور وہاں 100 سے زائد لوگ وائرس سے انتقال کر چکے ہیں۔

ملک بھر میں کیسز کی تعداد

پنجاب سندھ خیبر پختونخواہ بلوچستان اسلام آباد گلگت بلتستان آزاد کشمیر
5526 4956 2160 853 265 320 65

ملک بھر اموات کی تعداد

خیبرپختونخوا پنجاب سندھ بلوچستان اسلام آباد گلگت بلتستان آزاد کشمیر
114 95 92 14 4 3 کوئی نہیں

سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 335 کیسز اور 7 اموات کی تصدیق کردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 335 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 5291 ہوگئی۔اموات کےحوالے سے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کی صورتحال

 پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز اور 11 اموات سامنے آگئیں۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد تعداد 5730 ہوگئی ہے۔ 768 زائرین سینٹرز، 1925 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 2951 عام شہری ہیں۔ کورونا وائرس سے مزید 11 اموات سے مجموعی تعداد 95 ہوگئی ہیں۔ 1380 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تعداد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 16 افراد اس  کرونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ ایک شخص کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 245 سے بڑھ کر 261 تک پہنچ چکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کی صورتحال

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کے مزید 176 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2160 ہوگئی۔صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 10 اموات بھی ہوئی جن میں سے 7 مریض پشاور، 2 مردان اور ایک ایبٹ آباد میں جاں بحق ہوا۔ان اموات کے بعد خیبر پختونخوا میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کی صورتحال

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے۔علاقے میں مزید 2 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 318 سے بڑھ کر 320 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں جہاں ایک طرف نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں پر صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھنا حوصلہ افزا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 204 افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔جس کے بعد ملک میں شفایاب افراد کی تعداد 3029 سے بڑھ کر 3233 تک جاپہنچی ہے۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close