پہلا صفحہصحتکرونا وائرس

بزرگوں سے قریبی تعلقات اور گرم جوشی انکی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں،تحقیق

مانیٹرنگ ڈیسک (سہب حال)

بزرگوں کی تنہائی انہیں مزید متاثر کرتی ہے اس لیے انہیں وقت دینا بہت ضروری ہے،سروے

 تحقیق کے مطابق اگر بوڑھے افراد سے تعلقات دیرینہ،مضبوط ہوں اور خبرگیری کا باقاعدہ نظام ترتیب دیا جائے تو بزرگ اپنی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھتے میں خاص توجہ دیتے ہیں۔ اور انہیں اس بات کا بھی دھیان رہتا ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش اور جسمانی مشقت کی جانب راغب ہونا ہی زندگی ہے۔ایسی سرگرمیاں بزرگوں کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں.

بزرگوں سے قریبی تعلقات اور گرم جوشی انکی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں
بزرگوں سے قریبی تعلقات اور گرم جوشی انکی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں

 امریکا میں یونیورسٹی آف ہوائی کا سروے،جرنل آف ایجنگ اینڈ فزیکل ایکٹویٹی میں شائع ہوا

University Of Hawaiia
University Of Hawaiia

 

تحقیق کرنیوالے شیویل نے درمیانی آمدنی والے بزرگ افراد کو مطالعے میں شامل کیا ہے جس میں برازیل، کولمبیا اور البانیہ کے ایسے 1190 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 65 سے 74 برس تک تھیں۔

کورونا وبا کے ماحول میں بزرگ افراد سے تعلق رکھا جائے،تاکہ جسمانی سرگرمی جاری رکھ سکیں

رپورٹ کے مطابق عمر کے اس حصے میں بوڑھے افراد سے مضبوط تعلقات ان کی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتے ہیں۔بزرگ افراد کے باہمی تعلقات انہیں ہلکی یا شدید درجے کی ہفتہ وار 150 منٹ کی ورزش یا مشقت تک لے جاسکتے ہیں۔ جبکہ کورونا وبا کے اس ماحول میں بھی بزرگ افراد سے تعلق رکھا جائے تاکہ وہ ورزش اور جسمانی سرگرمی جاری رکھ سکیں۔ 

بزرگ خواتین  کے پاس وقت گزارا جائے خواہ وہ ماں ہویا قریبی رشتہ دار،ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق خواتین ڈپریشن کے غلبے میں آسانی سے آجاتی ہیں۔ اگر اسی تعلقات کے ساتھ ساتھ انہیں چہل قدمی کرنے کو کہا جائے تو غالباً وہ اس پر عمل کرسکتی ہیں۔مجموعی طور پر اس سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگوں کی تنہائی انہیں مزید متاثر کرتی ہے اس لیے انہیں وقت دینا بہت ضروری ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close