پاکستانکھیل کھلاڑی

ملکی و غیر ملکی کھیلوں کے میدان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

سپورٹس ڈیسک (سہب حال)

ہسپانوی فٹبال لیگ ‘لا لیگا’ 8 جون سے شروع کرنے کا امکان

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے مطابق 8 جون سے ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کا تماشائیوں کے بغیر بند اسٹیڈیم میں آغاز ہو سکتا ہے۔لیگ کے صدر ژیویئر تیباس نے بھی 12جون سے لیگ کے آغاز کی امید ظاہر کی ہے لیکن لیگ کی جانب سے باضابطہ طور پر مقابلوں کے آغاز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اسپین دنیا بھر میں وائرس سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے اور کورونا وائرس سے اسپین میں 28 ہزار 678 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 35ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔

پاکستانی ٹیم کی دورۂ انگلینڈ میں کرکٹ سمیت 14روزہ قرنطینہ کی بھی پلاننگ شروع

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں تمام کھلاڑی آپس میں گپ شپ کریں گے،گیمز کھیل کر اور ہنسی مذاق کرتے ہوئے وقت گزاریں گے،ان کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کی حفاظت سمیت تمام پہلو ذہن میں رکھتے ہوئے دورے کے لیے پیش رفت کر رہا ہے،اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، نوجوان اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close