پاکستانپہلا صفحہکھیل کھلاڑی

آج کے سہب حال میں ملکی و غیر ملکی کھیلوں کے میدان سے اہم خبروں پر ایک نظر

سپورٹس ڈیسک (سہب حال)

کرونا متاثرين امداد،دنيائے کے نامور کھلاڑی اعصام الحق کے چیریٹی پروگرام کا حصہ بن گئے

اعصام الحق نے بتایا کہ سوئس اسٹار راجر فیڈر اور اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی شرٹس جبکہ ثانیہ مرزا نے ریکٹ عطیہ کردیا۔ليجنڈری اسکواش پليئر جہانگیر خان،شعیب ملک اور شعیب اختر نے شرٹس جبکہ وسیم اکرم نے 2 کرکٹ بالز،شہباز سینئر نے ورلڈ کپ وننگ ہاکی دے دی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گلوز اور کرکٹر مشتاق احمد نے بھی اپنی شرٹ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے نیلام کرنے کی غرض سے عطیہ کردی۔اعصام الحق کے مطابق انہوں نے ساڑھے 3 کروڑ روپے فنڈز اکھٹا کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جس سے متاثرين ميں راشن تقسيم کیا جائے گا

فٹنس مسائل،فاسٹ بولر حسن علی کا کیریئرایک بار پھر داؤ پر لگ گیا

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ  پی ایس ایل میں شرکت کے بعد فاسٹ بولر حسن علی اجکل دوبارہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پی سی بی انکے علاج کے لیے غیرملکی ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کررہا ہے جس کے بعد ان کی سرجری یا ری ہیب کے ذریعے ہی علاج کا فیصلہ ہوسکے گا۔واضح رہے کہ غیر معیاری پرفارمنس اور فٹنس ایشوز کی بنا پر حسن علی کو پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے بھی باہر کردیا ہے

سینٹرل کنٹریکٹ بچ جانے کے باوجود سرفراز احمد کی ٹیم میں فوری واپسی خارج از امکان

چیف سلیکٹر مصباح الحق کے مطابق محمد رضوان پہلا انتخاب ہوں گے،فارم بحال ہونے پر تجربہ کار وکٹ کیپر کی واپسی بھی ہوسکتی ہے،محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے والے محمدعامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے باہر کرنے کا فیصلہ درست ہے۔سرفراز احمد مستقبل کے حوالے سے ہماری منصوبہ بندی کا حصہ ہیں،اس لیے انھیں بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا، البتہ رضوان پہلا انتخاب ہوں گے

گیند کو پالش سے چمکانے کا فائدہ ہوگا یا نہیں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا،مائیکل ہولڈنگ

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ بولرز کی فطرت ہوتی ہے کہ جیسے ہی گیند ہاتھوں میں آئے وہ اسے تھوک یا پسینے سے چمکاتے ہیں، اگر اس پر پابندی لگائی تو بولرز کومشکل ہوگی، میں نے سنا ہے کہ گیند کو چمکانے کیلیے پالش وغیرہ تیار کی جا رہی ہے، مگر میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس سے کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان بلے باز بابر اعظم چپکے چپکے ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن اب نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے خاموشی کے ساتھ بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکڑ بورڈ نے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹی20 کا کپتان مقرر کردیا تھا جبکہ کوئی ون ڈے سیریز نہ ہونے کے سبب ون ڈے ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا میں فٹبال کے بعد بیس بال مقابلوں کا آغاز، شائقین کی جگہ پلے کارڈ رکھے گئے

جنوبی کوریا میں کورونا کے باعث بیس بال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے پر پابندی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے کرسیوں پر پلے کارڈز رکھ کر کھیل انعقاد کیا۔اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی سے شائقین اداس ہو گئے اور گراؤنڈ کے باہر ہی کھیل کود میں مگن ہو گئے۔ شائقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوں گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close