پاکستانکھیل کھلاڑی

ملکی و غیر ملکی کھیلوں کے میدان سے اب تک کی اہم خبروں پر ایک نظر

سپورٹس ڈیسک (سہب حال)

راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا پاکستان میں کورونا ریلیف اقدام میں عطیہ 

 ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کورونا وائرس وبا میں عوام کو غذا پہنچانے میں مدد کے لیے جاری مہم میں دنیا کے معروف ٹینس اسٹاز بشمول نوواک جوکووک بھی انکا ساتھ دے رہے ہیں۔رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے ’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنے دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کرچکے ہیں۔اس اقدام کا آغاز گزشتہ ہفتے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے کیا تھا۔

Tennis star Novak
Tennis star Novak

 سابق کپتان سرفراز احمد نے  سینٹرل کنٹریکٹ  سے باہر ہونے پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تو سابق کپتان سرفراز  احمد کو اے کیٹیگری میں شامل کرینکی بجائے ان کی یاسر شاہ کے ساتھ ایک درجہ تنزلی ہوئی،اب وہ بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ اتار چڑھاؤ کسی بھی کرکٹر کے کیرئیر کا حصہ ہوتے ہیں، میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی بلکہ  ہر حال میں اللہ کا شکر بجا لانے والا شخص ہوں۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر مبارکبادیں

 وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے’

وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر رسکتا’۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔

وہاب ریاض اپنی اہلیہ اور پہلی بیٹی کے ساتھ فائل فوٹو
وہاب ریاض اپنی اہلیہ اور پہلی بیٹی کے ساتھ فائل فوٹو

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیل شروع کرانیکی اجازت

آئی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔ آئی ایچ ایف کے مطابق کھیل سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپسی آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔آفیشلز مصافحہ کرنے سے گریز کریں، ہینڈ سینیٹائزز کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں، طبیعت ناساز ہونے پر میدان میں جانے سے گریز کریں۔ ہاکی سرگرمیوں کے لیے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق گائیڈلانز بھی فیڈریشنز کو بجھوا دی گئیں 

اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت کسی اعزاز سے کم نہیں،شاہین آفریدی

اوپنر بلے باز عابد علی کا کہنا ہے کہ ڈیبیو میں سنچری اور سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز “سی” کٹیگری والی کارکردگی تھی۔ اب بی کٹیگری میں آنے کے بعد اپنی کارکردگی اور فٹنس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرچکا اب ون ڈے اور ٹی ٹونٹی مشکل نہیں لگیں گے

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close