عالمی منظر

امریکہ مظاہروں میں شدت،سعودی کرونا کیسز اضافہ،ایئر لائن مفت ٹکٹ اعلان

سہب حال (مانیٹرنگ ڈیسک)

امریکا:سیاہ فام قتل،احتجاج میں شدت،پولیس اور مظاہرین میں تصادم

  • امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ جاری
  • امریکا کے شہر شہر احتجاج،دائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا،مختلف شہروں میں ریلیاں،پولیس طلب
  • مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  پولیس نے  جب طاقت کا استعمال کیا تو جھڑپیں شروع ہو گئیں
  • پولیس کی  جانب  سے آنسو گیس اور  ربڑ کی گولیوں کے استعمال پر مظاہرین  مشتعل ہوگئے
  • درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مختلف شہروں میں پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی
  •  مظاہروں کو سلسلہ عروج پر،مقتول جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کی مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل
  • پولیس نے وائٹ ہاوس کے باہر جمع پرامن مظاہرین کو آنسو گیس کے ذریعے منتشر کیا
  • وائٹ ہاوس کے اطراف علاقہ سیل کر دیا گیا۔ سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں
  • مقتول جارج فلائیڈ کے اہل خانہ نے مظاہرین سے پرامن رہ کر احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کی ہے
  • جارج فلائیڈ کی موت گردن اور کمر پر دباو پڑنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ
  • اقوام متحدہ کا امریکہ سے مظاہرین کیساتھ تحمل سے نمٹنے اور واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
  • سیاہ فام جارج فلائیڈ کا قتل،احتجاج نسل پرستانہ منافرت کیخلاف عالمی ردعمل کی شکل اختیار کرگیا
  • آسٹریلیا اور یورپ میں بھی نسلی منافرت واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں شرکت
  • ۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے جارج فلائیڈ کی قتل کی مذمت،عوامی احتجاج کو بالکل جائز قرار دے دیا
  • امریکا میں نسلی منافرت کو امریکی سماج کا مستقبل عارضہ قرار،چینی وزارت خارجہ کی بھی مزمت
  • چینی ذرائع ابلاغ میں بھی امریکا میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وسیع پیمانے پر کوریج ہورہی ہے

کورونا وائرس:سعودیہ کا نجی ملازمین کو 2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان

  •  مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائیگا،وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی
  • جن ملازمین کی تنخواہ 4 ہزار ریال ہوگی حکومت انہیں آئندہ 2 سال تک ماہانہ 2 ہزار ریال ادا کرے گی
  • 15 ہزار ریال تک تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو 7 ہزار ریال تک اضافی فراہم کیے جائیں گے
  • حکومت نے خواتین اور معزور ملازمین کو اضافی 10 فیصد رقم ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے
  •  یہ قدم کورونا کی وجہ سے صحت کے معاملات پر اخراجات بڑھ جانے کے باعث اٹھایا گیا ہے

سعودی عرب: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سعودی وزارت صحت
  • مجموعی کیسز کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرگئی،ایکٹو کیسز کی تعداد 65 ہزار 700 سے زائد ہے
  • ملک بھر میں کورونا سے اب تک 17 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں،وزارت صحت کا بیان
  • وائرس سے 138 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 549 ہوگئی ہے۔وزارت صحت
  •  ملک میں 22 ہزار 600 مریضوں کی حالت بہتر ہے جب کہ 1264 تشویشناک حالت میں ہیں،ترجمان
  • واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 31 مئی سے ملک بھر میں  لاک ڈاؤن نرم کردیا ہے

ائیرلائن کا کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے مفت ٹکٹ کا اعلان

  • عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان کویتی فضائی کمپنی جزیرہ ائیرلائن کی طرف سے کیا گیا ہے
  • فری ٹکٹ کا اعلان کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے عملے کے لیے بطور تحفہ سیرو تفریح 
  • ملک بھر میں کورونا کے خلاف برسرپیکار عملے کے لیے 50 ہزار مفت ٹکٹ جاری کرے گی،عرب میڈیا
  • ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ امیر قطر کی ہدایت پر کیا گیا ہے،کویتی ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان
  •  کورونا کے خلاف لڑنے اور وبا سے لوگوں کی جان بچانے کو ترجیح دینے والوں کے لیے تحفہ ہے
  • فری ٹکٹ کی معیاد 2021 تک ہوگی جس کے ذریعے دنیا میں کسی بھی مقام پر سفر کیا جاسکتا ہے

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close