بلوچستانپاکستانپہلا صفحہ

بی زیڈ یو ملتان:بلوچ اسٹوڈنٹس سکالرشپ بحالی کےلئے احتجاجی کیمپ

سکالرشپ بحال کرو ،طبقاتی تعلیم نامنظور ،تعلیم دشمن پالیسیاں نامنظور

ملتان،بلوچ اسٹوڈنٹس سکالرشپ بحالی کےلئے احتجاجی کیمپ

ملتان(سہب حال)بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مین گیٹ پر بلوچ سٹوڈنٹس کاسکالرشپ بحالی کےلیے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔آج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ کا اہتمام بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان کی طرف سے سکالرشپ کی بحالی کےلیے کیا گیا جس میں طلبا نے پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پرنعرے درج تھے

بلوچ سٹوڈنٹس کاسکالرشپ بحالی کےلیے احتجاج
بلوچ سٹوڈنٹس کاسکالرشپ بحالی کےلیے احتجاج

سکالرشپ بحال کرو ،طبقاتی تعلیم نامنظور ،تعلیم دشمن پالیسیاں نامنظور
احتجاجی کیمپ میں موجود طلبا کاکہناتھا کہ ہم بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے بلوچ اور پشتون طلبا کی مفت تعلیم ورہائش کے خاتمے کی سخت مذمت کرتے ہیں طلبا نے اس اقدام کو تعلیم دشمنی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ پہلے سے پسماندہ ہے ،تعلیمی سہولیات نایاب ہیں جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے تینوں صوبائی حکومتوں کی مدد سے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کے طلبا کےلیے مفت تعلیم ورہائش کا اعلان کیا جس کی بدولت کئی سو غریب طلبا پڑھ لکھ کر قوم و ملت کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں

مگر پنجاب بھر میں ایک خاص منصوبے کےتحت جامعاتی انتظامیہ ان سیٹوں پرسکالرشپ کا خاتمہ کررہی ہیں جس میں سے سرفہرست بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ہے جس نے ریزرو پربھی فیس پالیسی لاگو کی جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اوپن میرٹ پر بھی فیس پالیسی لاگو کی حالانکہ ہمارے یونیورسٹی کے چانسلر گورنرپنجاب جناب چوہدری سرور کا موقف ان کے برعکس ہے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے موقف پہ قائم ہیں جو صوبوں سے کیا ہے مگر مظاہرین نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھر ایسے کیوں ہورہا ہے ؟ اسکی کیا وجہ ہے؟


مظاہرین نے گورنرپنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب اس اقدام کے خلاف ایکشن لیں اور ہمارے خلاف اس ظلم وستم کی خبرگیری کریں اور دیگرصوبوں کےساتھ پنجاب کا کیا گیا وعدہ پورا کریں
مظاہرین نے کہا کہ جب تک سکالرشپ بحال نہیں ہوتا تب تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close