بلوچستانپنجابپہلا صفحہخاران

پنجاب:گوجرنوالہ میں خاران کے رہائشی منظور بلوچ کی مشخ شدہ لاش بر آمد

تشدد کے بعدجسم کے کئی حصوں کو کاٹ کر لاش کی بےحرمتی کر کے پھینک دیا گیا

خاران (سہب حال) پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں بلوچستان کے ضلع خاران کے رہائشی منظور بلوچ ولد عیسی زئی کو قتل کر کے مسخ شدہ لاش کو پھینک دیا گیا

منظور بلوچ گوجرنوالہ کی پیاز منڈی میں اپنا پیاز بیچنے کے سلسلے میں گیا ہوا تھا۔کچھ  لوگوں نے بازار سے اٹھا کر کسی مکان میں پہلے اس پر تشدد کیا گیا جس کے بعد جسم کے کئی حصوں کو کاٹ کر کے لا ش کی بےحرمتی کر کے پھینک دیا

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس اس واقعے میں دلچسپی نہیں لے رہی اور روایتی رویہ اپنائے ہوئے ہے  بجائے کیس کی چھان بین کے الٹا اس مسئلے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقتول منظور بلوچ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ منظور بلوچ کے قتل کیخلاف بلوچستان بھر کے سیاسی و سماجی کارکنان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ منظور بلوچ کے قاتلوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی اے ثنا بلوچ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ٹیوٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ

محترم وزیر اعلی پنجاب

@UsmanAKBuzdarآپکی مکمل توجہ چاہیے کہ #گوجرانوالہ پولیس و انتظامیہ کو #منظور_آحمد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلے فی الفور حکامات جاری کریں- منظور احمد #خاران سے پیاز فروخت کیلے گوجرانوالہ گئے تھے اور چند ظالموں نے اغوا و پیسے لوٹنے کے بعد بے دردی سے شہید کردیا

ثنا بلوچ کے ٹیوٹ کو ری ٹیوٹ کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان @jam_kamal بلوچستان و بلوچستانی عوام کے تمام معاملات پہ مکمل توجہ دے رہے ہیں۔ انھوں نے حکومت پنجاب سے کل ہی اس بابت رپورٹ طلب کرلی ہے اور کاروائی کیلئے گذارش کر لیا ہے۔ اس کیس کو مکمل توجہ کیساتھ فوری طور منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close