پہلا صفحہحیرت انگیز

ویت نام:24 قیراط سونے سے بنایا گیا دنیا کا پہلا ہوٹل

سہب حال (مانیٹرنگ ڈیسک)

درحقیقیت یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت بن گیا ہے کیونکہ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں اپنی طرز کا پہلا ہوٹل کھلا ہے، جہاں مہمانوں کو کافی طلائی کپوں میں دی جاتی ہے۔24 قیراط سونے سے سجے اس ہوٹل کی تعمیر میں 20 کروڑ ڈالرز (33 ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ ہوئے۔وہاں ایک رات قیام کے لیے ڈھائی سو ڈالرز (لگ بھگ 42 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوں گے۔

ڈولس بائی وائیندہم ہنوئی گولڈن لیک ایک پرتعیش ایک ایسا 5 اسٹار ہوٹل ہے 

 کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی سفری پابندیوں کے باوجود یہاں لوگوں کی آمد بہت زیادہ ہوگئی ہے۔

اے ایف پی فوٹو

یہ ہوٹل ہونائی کے نواح میں گیانگ وو نامی جھیل کے کنارے پر واقع ہے، جس میں گولڈ پلیٹڈ انفٹنی پول بھی ہے جہاں سے شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

 5 ہزار اسکوائر میٹر رقبے کو سونے سے ڈھکی سرامکس ٹائلز سے سجایا گیا ہے

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہ دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ (مطلب سطح پر سونے کی تہہ جبکہ نیچے اور کوئی میٹریل) ہوٹل ہے

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ہوٹل کی ویب سائٹ میں صحت کے لیے سونے کے فوائد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہاں کھانوں میں بھی کسی حد تک سونے کو شامل کیا جاتا ہے۔

فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
مکمل باہری حصہ جبکہ اندر کے متعدد حصے بشمول باتھ رومز کی اشیا اور انفٹنی پول سونے سے مزئین ہیں
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ہشاید آپ حیران ہوں کہ آخر 24 قیراط سونا کیوں؟ تو جان لیں کہ یہ شہر کی سب سے منفرد عمارت ہے

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

درحقیقت انتظامیہ کا تو دعویٰ ہے کہ جگہ جگہ سونے کا استعمال وہاں قیام کرنے والے افراد کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوگا

فیس بک پوسٹس میں بتایا گیا کہ جلد پر سونے کا براہ راست استعمال جوڑوں کے امراض کی شدت میں کمی، سوجن میں کمی، جلد کی نگداشہت، جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول اور مزاج خوشگوار بناتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ڈولس ہنوئی گولڈن لیک لیک لگژری ہوٹل میں سونے سے چڑھا ہوا باتھ ٹب دیکھا جا سکتا ہے

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہوٹل کی ملکیت رکھنے والے ہوا بنا گروپ کے چیئرمین ناگینو ہوو ڈونگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ہوٹل عام افراد کو وہاں قیام کرنے پر بہت زیادہ امیر ہونے کا احساس دلانا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گولڈ پلیٹنگ کو مقامی طور پر خریدا گیا جس سے تعمیر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ‘ہمارے گروپ کی ایک فیکٹری ہے جہاں گولڈ پلیٹنگ ہوتی ہے، تو ہمارے آلات اور فرنیچر کی لاگت کافی کم رہی۔ 

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close