بلوچستانموسم

موسم:شمال مشرقی بلوچستان ،ڈیرہ غازیخان سمیت دیگر علاقوں میں،بارش کا امکان،ژالہ باری متوقع

ڈیرہ غازیخان میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (سہب حال ) موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ بدھ کے روز  موسم کی صورتحال کچھ اس طرح ہوگی ۔شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد،پنجاب ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

جمعرات کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔ تاہم پنجاب، خیبر پختونخو اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش ڈی جی خان 09،بارکھان 12، کوئٹہ 04 اور سبی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :مٹھی 42 ، شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے موسم کی صورتحال

بدھ کے روزکوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، پشین ،قلعہ سیف اللہ، موسی خیل،قلات، کوہلو اوربارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز  ژوب، لورالائی، پشین ،قلعہ سیف اللہ، موسی خیل، کوہلو اوربارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازیخان میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ خریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close